Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah As-Saffat »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah As-Saffat (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah As-Saffat in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: قسم ہے صف باندھنے والوں کی پرا جما کر


2: پھر ڈانٹنے والوں کی جھڑک کر


3: پھر ذکر (یعنی قرآن) پڑھنے والوں کی (غور کرکر)


4: کہ تمہارا معبود ایک ہے


5: جو آسمانوں اور زمین اور جو چیزیں ان میں ہیں سب کا مالک ہے اور سورج کے طلوع ہونے کے مقامات کا بھی مالک ہے


6: بےشک ہم ہی نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے مزین کیا


7: اور ہر شیطان سرکش سے اس کی حفاظت کی


8: کہ اوپر کی مجلس کی طرف کان نہ لگاسکیں اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں


9: (یعنی وہاں سے) نکال دینے کو اور ان کے لئے دائمی عذاب ہے


10: ہاں جو کوئی (فرشتوں کی کسی بات کو) چوری سے جھپٹ لینا چاہتا ہے تو جلتا ہوا انگارہ ان کے پیچھے لگتا ہے


11: تو ان سے پوچھو کہ ان کا بنانا مشکل ہے یا جتنی خلقت ہم نے بنائی ہے؟ انہیں ہم نے چپکتے گارے سے بنایا ہے


12: ہاں تم تو تعجب کرتے ہو اور یہ تمسخر کرتے ہیں


13: اور جب ان کو نصیحت دی جاتی ہے تو نصیحت قبول نہیں کرتے


14: اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو ٹھٹھے کرتے ہیں


15: اور کہتے ہیں کہ یہ تو صریح جادو ہے


16: بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی اور ہڈیاں ہوگئے تو کیا پھر اٹھائے جائیں گے؟


17: اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (جو) پہلے (ہو گزرے ہیں)


18: کہہ دو کہ ہاں اور تم ذلیل ہوگے


19: وہ تو ایک زور کی آواز ہوگی اور یہ اس وقت دیکھنے لگیں گے


20: اور کہیں گے، ہائے شامت یہی جزا کا دن ہے


Dispay Num Page 1 2 3 >  Last ›

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.