Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah At-Tur »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah At-Tur (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah At-Tur in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: (کوہ) طور کی قسم


2: اور کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے


3: کشادہ اوراق میں


4: اور آباد گھر کی


5: اور اونچی چھت کی


6: اور ابلتے ہوئے دریا کی


7: کہ تمہارے پروردگار کا عذاب واقع ہو کر رہے گا


8: (اور) اس کو کوئی روک نہیں سکے گا


9: جس دن آسمان لرزنے لگا کپکپا کر


10: اور پہاڑ اُڑنے لگے اون ہو کر


11: اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے


12: جو خوض (باطل) میں پڑے کھیل رہے ہیں


13: جس دن ان کو آتش جہنم کی طرف دھکیل دھکیل کر لے جائیں گے


14: یہی وہ جہنم ہے جس کو تم جھوٹ سمجھتے تھے


15: تو کیا یہ جادو ہے یا تم کو نظر ہی نہیں آتا


16: اس میں داخل ہوجاؤ اور صبر کرو یا نہ کرو تمہارے لئے یکساں ہے۔ جو کام تم کیا کرتے تھے (یہ) انہی کا تم کو بدلہ مل رہا ہے


17: جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نعتموں میں ہوں گے


18: جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس (کی وجہ) سے خوشحال۔ اور ان کے پروردگار نے ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لیا


19: اپنے اعمال کے صلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو


20: تختوں پر جو برابر برابر بچھے ہوئے ہیں تکیہ لگائے ہوئے اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں سے ہم ان کا عقد کر دیں گے


Dispay Num Page 1 2 3 > 

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.