Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah An-Najm »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah An-Najm (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah An-Najm in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے


2: کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں


3: اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں


4: یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے


5: ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا


6: (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے


7: اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے


8: پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے


9: تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم


10: پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا


11: جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا


12: کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟


13: اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے


14: پرلی حد کی بیری کے پاس


15: اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے


16: جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا


17: ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی


18: انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں


19: بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا


20: اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)


Dispay Num Page 1 2 3 >  Last ›

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.