Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah Ar-Rahman »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah Ar-Rahman (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah Ar-Rahman in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: (خدا جو) نہایت مہربان


2: اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی


3: اسی نے انسان کو پیدا کیا


4: اسی نے اس کو بولنا سکھایا


5: سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں


6: اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں


7: اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی


8: کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو


9: اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو


10: اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی


11: اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں


12: اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول


13: تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟


14: اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا


15: اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا


16: تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟


17: وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)


18: تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟


19: اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں


20: دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے


Dispay Num Page 1 2 3 >  Last ›

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.