Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah An-Nazi'at »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah An-Nazi'at (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah An-Nazi'at in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں


2: اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں


3: اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں


4: پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں


5: پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں


6: (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا


7: پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا


8: اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے


9: اور آنکھیں جھکی ہوئی


10: (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے


11: بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)


12: کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے


13: وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی


14: اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے


15: بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے


16: جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا


17: (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے


18: اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟


19: اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو


20: غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی


Dispay Num Page 1 2 3 > 

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.