Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah At-Takwir »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah At-Takwir (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah At-Takwir in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: جب سورج لپیٹ لیا جائے گا


2: جب تارے بےنور ہو جائیں گے


3: اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے


4: اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی


5: اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے


6: اور جب دریا آگ ہو جائیں گے


7: اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی


8: اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا


9: کہ وہ کس گناہ پرماری گئی


10: اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے


11: اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی


12: اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی


13: اور بہشت جب قریب لائی جائے گی


14: تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے


15: ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں


16: (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں


17: اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے


18: اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے


19: کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے


20: جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے


Dispay Num Page 1 2 > 

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.