Islam | Islamic Names | Muslim Baby Names Meaning in Urdu | Quran | Naats
  

Surah Al-Infitar »

Read Quran - Choose Translation: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All
Quran Home » Read Quran » Surah Al-Infitar (urdu Translation)
All Surah :
Read Surah Al-Infitar in other Translations: Arabic | Urdu | English | Urdu English | Arabic Urdu | Arabic English | All translations
Search this Surah:       

1: جب آسمان پھٹ جائے گا


2: اور جب تارے جھڑ پڑیں گے


3: اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے


4: اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی


5: تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا


6: اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے بارے میں کس چیز نے دھوکا دیا


7: (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا


8: اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا


9: مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو


10: حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں


11: عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے


12: جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں


13: بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔


14: اور بدکردار دوزخ میں


15: (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے


16: اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے


17: اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟


18: پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟


19: جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا


Dispay Num

Back To All Quran Surah
One Pakistan - Pakistan News & General Entertainment Web Portal

Mobile RSS / Alerts Sitemap
Get Social with Us!

Use of this site is governed by our Terms and Privacy Policy | About | Copyright | Contact

© Onepakistan.com 2012. All rights reserved.